متحدہ عرب امارات نے 2016میں نیا لیبر قانون لانے کافیصلہ لیاہے جس کا مقصد آجروں اور کام کرنے والوں کے درمیان تعلق کو بہتر طریقے سے چلانا اور دونوں پارٹیوں کو برابر کے حقوق دیناہے ۔.
تفصیلات کے مطابق نئے قانون میں بیرون ملک سے کنٹریکٹ پر بلائے جانے والے ملازمین کے معاملات کواحسن طریقے سے چلانے کیلئے تین نئے قوانین شامل ہیں جن میں آجروں اور ملازمین کے درمیان معاہدے کو ختم کرنا ،اور رہائشی ملازموں کو نیا ورک پرمٹ جاری کرنا شامل ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں اس قانون کے لاگو ہونے کے بعد آجر اور ملازم کے درمیان تعلق برابر ی پر آ جائے گا ۔
نئے قانون میں پہلا اصول یہ ہے کہ آجر کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک سے ملازموں کو بلانے کیلئے تفصیلی اور شفاف کنڑیکٹ جاری کرے جس میں اس کی تمام ذمہ داریاں ،دونوں کے حقوق شامل ہوں اور کنٹریکٹ انتہائی آسان زبان میں ہو جس کوملازم بآسانی سمجھ سکے ۔ورک پرمٹ کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ کنٹریکٹ ملازم کی جانب سے سائن کیا گیاہو جو کہ کسی بھی سطح پر تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔
دوسرا اصول یہ ہے کہ آجر اور ملازم کے درمیان دو سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر معاہدہ ہو گا ، دوسرے معاملات میں اگرآجر کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی کنٹریکٹ
ختم کرتا ہے تو اس حالت میں آجر کو ملازم کو کم از کم ایک مہینے کا نوٹس دینا ہو گا جس دوران اسے ملازم کی تنخواہ اور بقایات جات ادا کرنے ہوں گے ۔کنٹریکٹ ختم کرنے کی تمام صورتوں میں دونوں میں سے کوئی بھی معاوضے اور حقوق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتاہے ۔
نئے قانون کے مطابق ملازمت کا کنٹریکٹ اس وقت ختم سمجھا جائے گا اگر آجر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا یعنی کہ ملازم کی دو ماہ کہ تنخواہ دینے میں ناکام رہتاہے ۔وزارت لیبر اس صورت میں کمپنی کی حالت چیک کرنے کیلئے انسپکٹرز بھیجے گی اگر ملازم کمپنی بند ہو جانے کی وجہ سے کام شروع ہی نہیں کرسکا ،انسپکٹرز کمپنی کا حکم نامہ جار ی کرنے سے قبل دو ماہ کا جائزہ لیں گے ۔
نئے قانون میں نئے ملازمین کو نئے کنٹریکٹ کا اجراءبھی شامل ہے ،جن کے معاہدے کی مدت ختم ہو گئی ہے یا آجر اور ملازم کے درمیان کنٹریکٹ ختم ہو نے پر آجر کی جانب سے معاہدہ پیش کیا جائے گا کہ ملازم کے آجر کے پاس چھ ما ہ ملازمت کے مکمل ہو گئے ہیں ،آیا کہ ملازت کا کنٹریکٹ دونوں میں سے کسی وجہ پر ختم کیاگیاہے یا آجر کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے ختم کیاگیاہے ۔
نیا قانون نئے ورک پرمٹ اس صورت میں جاری کرنے کی اجازت دیتاہے کہ جب آجر اپنی زبان کی خلاف ورزی کرے یا ملازم کی دو ماہ کی تنخواہ دینے میں ناکام رہے ۔